Live Updates

قوم کا دشمن ملک کے گلی کوچوں میں فساد پھیلانا چاہتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کارخانو مارکیٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت

منگل 19 جنوری 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارخانو مارکیٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا دشمن ملک کے گلی کوچوں میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کارخانو مارکیٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ قوم کا دشمن ملک کے گلی کوچوں میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات