نیوزی لینڈ کو فیصلہ کن میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے،محمد حفیظ

منگل 19 جنوری 2016 13:07

نیوزی لینڈ کو فیصلہ کن میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے،محمد ..

ویلنگٹن ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم شکست کو بھلا کر جیت کے لئے میدان میں اترے گی تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اب سیریز میں کامیابی کیلئے تیسرے اور آخری میچ میں کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔