سعودی سیکورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

منگل 19 جنوری 2016 13:04

ریاض ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے قطیف کے علاقہ میں دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ قطیف میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے دوران پولیس کی پارٹی پر فائرنگ اور سعودی آرامکو کی ایک بس کو آگ لگانے کی کوشش کے الزام میں ایک مشتبہ دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :