پیرو میں بس دریا میں گرنے سے 16افراد ہلاک

منگل 19 جنوری 2016 13:03

لیما ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) پیرو میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس پہاڑی مقام پسیانکی جا رہی تھی جو ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث دریائے ٹراما میں جا گری۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :