مقدونیہ میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کے لئے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی منظوری

منگل 19 جنوری 2016 13:03

سکوپی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) یورپی ملک مقدونیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کے لئے پارلیمان کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدونیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے ملک بھر میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جس کے بعد ملک کی پارلیمنٹ 24فروری کو تحلیل کر دی جائے گی اور ماہ اپریل کے اختتام پر عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب مقدونیہ کی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اپریل میں منعقد کئے جانے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس میں حصہ نہیں لینگے کیونکہ ملکی حالات اس وقت انتخابات کے متقاضی نہیں ہیں۔