پشاور ، چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ ، لائن افسر اور صحا فی سمیت10 افراد جاں بحق 20زخمی
منگل 19 جنوری 2016 13:03
پشاور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) خیبر ایجنسی اور پشاور کے سرحدی علاقے جمرود روڈ پر کارخانو مارکیٹ کے قریب قائم خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے سامنے خودکش دھماکے سے خاصہ دار فورس کے لائن افسر نواب شاہ سمیت10 افراد جاں بحق 20زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکش منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 6زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خیبرایجنسی اور پشاور کے سرحدی علاقے مصروف شاہراہ جمرود روڈ پر دہشت گردوں نے کارخانومارکیٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے سامنے خودکش دھماکہ کیا ہے خودکش حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھا اور اس کا ہدف فورسز کی چیک پوسٹ تھی ،دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے ، خاصہ دار فورس کا لائن آفیسر اورمقامی صحافی سمیت 10جاں بحق اور10زخمی ہو گئے ہیں ،واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، پشاور پولیس ،بم ڈسپوزل سکوارڈ اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور نعشوں کو جائے وقوعہ سے ریسکیو کرکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 10نعشوں اور20زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ نعشوں کے چہرے بری طرح جھلس چکے ہیں جس کی وجہ سے شناخت میں دشواری کا سامنا ہے ،پولیس کے مطابق دھماکہ بہت شدید نوعیت کا تھا اس سے جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے والی تین گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکل آگ سے مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اس دھماکہ میں خاصہ دار فورس کا لائن آفیسر افسر نواب شاہ ایک مقام صحافی اور اہگیر بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم بم ڈسپوزل سکوارڈ نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے ،دھماکے کے بعد پولیسنے علاقے کے تمام مصروف بازاروں اور حساس مقامات پر سکیورٹی پر معمور نفری میں اضافہ کر دیا ہے ،عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے سامنے خود کو دھماکہ خیز مواد ے اڑا یا ،حملہ آور کی عمر 25سے28کے درمیان تھی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.