سٹار فٹبالر وین رونی نے انگلش پریمیئر لیگ میں زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

منگل 19 جنوری 2016 13:01

سٹار فٹبالر وین رونی نے انگلش پریمیئر لیگ میں زیادہ گول کرنے کا نیا ..

لیورپول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) انگلینڈ کے کپتان اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار وین رونی نے انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ لیورپول کے خلاف اسی کے ہوم گراوٴنڈ پر میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کر کے رونی نے ناصرف اپنی ٹیم کو 1-0 کی فتح سے ہمکنار کرایا بلکہ ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیورپول کے خلاف لگاتار چوتھی کامیابی ہے۔رونی نے اس ایک گول کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے کیے گئے گول کی تعداد 176 کر لی اور انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے اسٹار تھیری ہنری کے پاس تھا جنہوں نے آرسینل کی نمائندگی کرتے ہوئے 175 گول اسکور کیے تھے۔اس میچ میں فتح کے ساتھ یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ لیورپول بدستور نویں نمبر پر موجود ہے۔