اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے میںووٹوںکی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 12:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سپریم کورٹ میں این اے 110 میں انتخابی عذر داری سے متعلق عثمان ڈار کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت کی ۔ جس میں سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ این اے 110 بیلٹ پیپرز اور کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لیے فائلز نادرا کو بھجوائی جائیں۔
ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات مخالف اُمیدوار عثمان ڈار برداشت کریں گے۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نادرا ووٹوں کی تصدیق کر کے 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔ اس سے قبل عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں بھی درخواست دائر کی تھی جس میں عثمان ڈار نے خواجہ آصف پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا، عثمان ڈار کی اس درخواست کو الیکشن ٹربیونل نے 26 اپریل 2014ء کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے بغیر وجہ کے درخواست مسترد کی ، لگتا ہے الیکشن ٹربیونل نے غصے میں فیصلہ کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب خواجہ آصف کے وکیل نے ریکارڈ نادرا کو بھجوانے کی مخالفت کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.