قومی اسمبلی اجلا س ، مذہبی ہم آہنگی با رے قرار داد متفقہ طور پر منظور

حکومت ملک کے اندر مذہبی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کر ے ،قرار داد میں مطا لبہ حکومت ایوان کی قرار داد پر فوری عمل کرائے، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 19 جنوری 2016 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے اندر مذہبی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کر کے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ ایوان کے اندر تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر قرار داد کی حمایت کی‘ مذہبی ہم اہنگی کے لئے قرار داد ایم کیو ایم نے پیش کی جس پر اراکین نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور حکومت کو بھی باور کرایا کہ پاکستان کے مذہبی ہم اہنگی کے لئے تشخص کو اجاگر کیا جائے۔

قرار داد کی مخالفت میں کسی رکن نے آواز نہیں اٹھائی سپیکر نے بتایا کہ حکومت ایوان کی قرار داد پر فوری عمل کرائے۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے قرار داد پیش کی گئی جس پر پا لیسی بیا ن دیتے ہو ئے وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حکومت مذہبی ہم اہنگی کے لئے کام کر رہی ہے وزارت کے اندر ایک علیحدہ ونگ بنایا ہے چاروں صوبوں میں بین المذاہب کے لئے کانفرنس منعقد کی ہیں مذہبی پیشواؤں کے ساتھ رابطہ میں ہیں کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے بین المسالک کے لئے بھی ہم آہنگی کے لئے کمیٹی بنا رکھی ہے پاکستان کے آئین میں تمام مذہب کے ماننے والوں کو تحفظ کی ضمانت ہے اور اس سلسلے میں غیر مسلم بھائیوں کو سینٹ قومی اسمبلی میں نمائندگی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مینارٹی کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کوئی شخص حمایت نہیں کرتا حکومت نے سخت اقدامات کئے ہیں ضرب عضب کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں کراچی آپریشن سے بہتری آئی ہے ملک میں اقلیتی برادری کے 10 مذہبی تہوار منائے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ غیر مسلم بھائی ان کی خوشی میں شامل ہو سکیں۔

ملک میں مذہبی آزادی ہے اقلیتی برادری اپنی مذہبی عبادات کرنے میں آزاد ہیں۔ ۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر طارق اللہ نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ملک میں دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ شیخ صلاح الدین نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے قرار داد پیش کی اور کہا کہ ہمیں سیرت محمد پر عمل کر کے زندگی گزارنی چاہئے۔

ملک میں مذہبی ہم آہنگی بہت ضروری ہے ملک فرقہ وارانہ جنگ سے دو چار ہو چکا ہے ایم کیو ایم نے اس جنگ کی مخالفت کی اور قائد ایم کیو ایم نے مذہبی ہم اہنگی کا درس دیا۔ محرم‘ رمضان شریف و دیگر مذہبی تہواروں میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بناتے ہیں۔ جلوسوں میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے قومی اسمبلی بھی کردار ادا کرے۔

خطے میں جاری مسلمانوں کی آپس میں کشمکش کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کا عمل اپنانا چاہئے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کا دورہ خوش آئند ہے ملک میں مساجد اور امام بارگاہوں بارے پالیسی واضح ہونی چاہئے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں جس سے اشتعال انگیزی پیدا ہو۔ ہماری جماعت ملک میں مذہبی اداروں کو قائم رکھنے کے لئے کردار ادا کرے گی۔ پشاور میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ قاری محمد یوسف نے کہا بین المذاہب ہم اہنگی کا درس ہمارے رسول نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی افراتفری کرانے والے ہمارے نیوکلیئر پلانٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ملک میں فرقہ وارانہ تعصب سے کئی جانیں بھینت چڑھ گئی ہیں پاکتان کے عوام تنگ نظر نہیں ایوان میں اقلیتی اراکین کھل کر اپنی رائے دیتے ہیں جبکہ بھارت برطانیہ میں یہ حق حاصل نہیں اس لئے پاکستان کو تنگ نظری کا تحفہ نہیں دینا چاہئے۔

آسیہ ناصر نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی قیادت اکٹھے ہو کر مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کریں ہم مذہب کے نام پر دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہئیے پارلیمنٹ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ رشید گودیل نے کہا ہمارا دین ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے قوم اٹھ کھڑی ہو۔

متعلقہ عنوان :