Live Updates

معصوم شہریوں کا قتل عام کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، عمران خان

منگل 19 جنوری 2016 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشا ور دھماکے کی مزمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے معصوم شہریوں کا قتل عام کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم کا دشمن ملک کے گلی کوچوں میں فساد پھیلانا چاہتا ہے قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث سفاک عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :