شان ٹیٹ کی 5 سال بعد آسٹریلیا کے ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی

منگل 19 جنوری 2016 12:50

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کے تیز رفتار بولر شان ٹیٹ کو پانچ سال کے بعد بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔32 سالہ ٹیٹ نے آخری بار سال 2011 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی ان دنوں ٹیٹ بگ بیش لیگ کے مقابلوں میں ہوبارٹ ہریکین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بھرپور فارم میں نظر آئے۔

آل راؤنڈر شین واٹسن اور آف سپنر نیتھن لیئون کو بھی تین میچوں کی اس سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سیریز میں ان کی کارکردگی رواں سال بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کریگی۔آسٹریلوی سلیکشن بورڈ کے چیئر مین روڈ مارش کے مطابق شون ٹیٹ اس وقت آسٹریلیا کے تیز ترین بولر ہیں اور ان کی اس تیز رفتاری نے ہمیں ان کو ٹیم میں شامل کرنے پر مجبور کیا ہے۔

(جاری ہے)

شین واٹسن کی شمولیت کے بارے میں روڈ مارش نے بتایا کہ شین واٹسن کو ان کے تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، خاص طور پر مختصر دورانیے کی کرکٹ میں وہ ایک آل راؤنڈر پیکج ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ فارم میں ہیں۔آسٹریلیا نے بھارت کی خلاف ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد اگلے دو ون ڈے میچوں کے لیے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔نیتھن لیون کو فاسٹ بولر جیئول پیرس کی جگہ جبکہ ڈیوڈ وارنر کو عثمان خواجہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :