نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی 22جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا

منگل 19 جنوری 2016 12:41

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی 22جنوری کو ویلنگٹن ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 22جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے حساب برابر کر دیا دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کیویز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی اور اس سلسلے میں پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ادھر پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور کیویز کو انکی سرزمین پر شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور میچ کا پانسہ کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :