سلامتی کونسل کی 15 رکنی باڈی ہمالیائی ریاست میں رائے شماری کے انعقاد کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے ‘ پاکستان

منگل 19 جنوری 2016 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکامی کے باوجود پاکستان نے اس کی 15 رکنی باڈی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہمالیائی ریاست میں رائے شماری کے انعقاد کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے تاکہ یہاں کے لوگ اپنے مستقبل کا تعین خود کر سکیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے ایک خط میں ہمالیائی ریاست میں رائے شماری کے سلامتی کونسل کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کشمیر تنازعہ کی بھی یاد دہانی کرائی اور قراردادوں پر عملدرآمد کے بارے لکھا۔

واضح رہے کے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی طرف سے یہ خط رواں ماہ 7 جنوری کو لکھا گیا جو سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے

متعلقہ عنوان :