سعودی عرب اور ایران پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں ‘وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کے مثبت نتائج نکلیں گے ‘ اویس لغاری

منگل 19 جنوری 2016 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان پر سعودی عرب اور ایران دونوں ملک اعتماد کرتے ہیں ‘وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت کردار کی وجہ سے سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی قیادت کے سعودی عرب اور ایران کے حالیہ دورے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کا حالیہ دورہ سعودی عرب اور ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہاں ابھر کر آیا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی امن کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان صرف خطے کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :