پاکستانی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ‘مصدق ملک

سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں مثبت اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں ‘معاون خصوصی

منگل 19 جنوری 2016 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ‘ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں مثبت اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں ‘ سابق صدر پرویز مشرف کے بار ے میں عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں ‘ سب کو عدالتی فیصلوں کا احترام کر ناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں لہذا ہم مصالحت کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے بار ے میں عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان داعش کے خلاف 34 ملکی اتحاد کو ہی سپورٹ نہیں کررہا بلکہ امریکہ کی قیادت میں بننے والے داعش کے خلاف اتحاد کا بھی حمایتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی و انتہاء پسندی کی مذمت کرتا ہے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ایک کامیاب جنگ لڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :