بے نظیر بھٹو قتل کیس ‘ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کیلئے کل خصوصی سماعت ہوگی

منگل 19 جنوری 2016 12:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ا یف آئی اے ) کے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے ویڈیو لنک پر کل بدھ کو خصوصی سماعت ہوگی ‘سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر فریقین کے وکلاء کو سماعت کے حوالے سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔

سابق سی پی سید سعود عزیز ‘سابق ایس پی خرم شہزاد اپنے وکلاء کے ہمراہ ‘ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر عدالت میں پیش ہوئے ‘فاضل جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20جنوری تک ملتوی کر دی ۔خصوصی عدالت 20جنوری کو صبح عدالت میں سماعت کریگی ‘ خصوصی سماعت بدھ کی شام ساڑھے سات بجے کمشنر آفس میں ہوگی جہاں پر مارک سیگل ویڈیو لنک پر موجود ہونگے ‘فریقین کے وکلاء ان کے بیان پر جرح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :