اسلام آبادمیں شدید دھند،7 پروازیں تاخیر کا شکار ، 3 کا رخ لاہور ائیر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا

منگل 19 جنوری 2016 12:23

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) اسلام آبادمیں شدید دھند کے باعث7 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 3 پروازوں کا رخ لاہور ائیر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں شدید دھند کے باعث اندرون ملک اور بیرونی ملک جانے والی پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر 7پروازیں تاخیر کا شکار کا شکار ہوئیں جبکہ 3پروازوں کو لاہور ائیر پورٹ پر اتارا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق منگل کی صبح پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ بیشترعلاقوں میں حدنگاہ 50 میٹر سے کم رہی۔ترجمان نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران فوگ لائٹس آن کر کے آہستہ آہستہ رفتار میں سفر کریں۔

متعلقہ عنوان :