Live Updates

کارخانو چیک پوسٹ پر دھماکہ ، چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی دھماکے کی شدیدمذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : کارخانو چیک پوسٹ پر دھماکے کی چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کا قتل کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں۔ دشمن ملک کے گلی کچوں میں فساد پھیلانا چاہتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث وعناصر کو سزا دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات