پشاور: ریگی سے چار بوری بند لاشیں بر آمد، شناخت نہ ہو سکی

چاروں افراد کو قتل کر کے یہاں پھینکا گیا، پو لیس

منگل 19 جنوری 2016 12:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پشاور میں ریگی کے علاقے سے چار بوری بند لاشیں ملی ہیں جس کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔بوری بند لاشیں سفید سنگ کے علاقے میں پڑی ہوئی تھیں ، مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل یونٹ اور کرائم سین کو طلب کر لیا۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کو قتل کر کے یہاں پھینکا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ، لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :