لاہور ، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں دھند کا راج، پروازوں کا شیڈول متاثر
منگل 19 جنوری 2016 12:11
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) لاہور ، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر رات گیارہ بجے سے کوئی فلائٹ لینڈ نہ کر سکی۔ترجمان موٹروے کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ساہیوال سے رحیم یار خان تک حد نگاہ صفر سے20 میٹر رہ گئی ، نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ساہیوال تک حد نگاہ 50 سے 100 میٹر ہو گئی۔
موٹروے ایم 2 پر لاہور سے راولپنڈی تک دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے100 میٹر ہو گئی۔ موٹر وے کے ایم 3 پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حد نگاہ 100 سے 150 میٹر تک رہ گئی۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادھر لاہور اور گردو نواح میں دھند میں کمی آنے پر لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ،رات گئے شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹروے کو بند کرنا پڑا تھا ،صبح دھند میں کمی آنے پر ٹریفک کو کھول دہا گہا جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے رحیم یار خان نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ 20 میٹر ہے،ٹریفک رواں دواں ہے،غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،دوسری طرف موٹروے پولیس اپنی نگرانی میں ٹریفک کو کنٹرول کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیاں چلانے والے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں ،دھند والی لائٹس کو چلا کر گاڑیاں چلائی،دھند کے باعث لاہور شہر میں شدید سردی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.