زندہ دلان لاہور کے لیے ہوائی سفاری کا آغاز

منگل 19 جنوری 2016 11:53

زندہ دلان لاہور کے لیے ہوائی سفاری کا آغاز

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) لاہورکے شہری ہیلی کاپٹراورچھوٹے جہازوں کی سیرکے لئے بھی تیار ہوجائیں کیونکہ ہوائی سفاری کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں مختلف سواریوں کے کامیاب تجربوں کے بعد ہوائی سفاری کا بھی آغازکردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

والٹن ایئرپورٹ پر مختلف ہواباز کمپنیوں شوقین افراد کو سیسنا ، چارٹر اور ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد اورمری کی فن رائیڈ پر لے جانے کے لئے تیار ہیں ۔

پہلی آزمائشی پرواز پراسلام آباد جانے والے نہایت پرجوش نظرآئے ۔ پائلٹس کا کہنا ہے کہ کمرشل پروازوں کے مقابلے سیسنا طیاروں کا سفربیٹھنے والوں کے لیے منفرد اورخوشگوار تجربہ ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کے ثقافتی مقامات کے لئے ڈبل ڈیکر سفاری بس کا تجربہ بھی انتہائی کامیاب رہا ہے ۔