ایف آئی اے کی ملک بھر میں کارروا ئیاں، 12انسانی سمگلرز گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے ملک بھر میں جاری کارروائیوں میں 12انسانی سمگلرز کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا‘ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں لاہور‘ گوجرانوالہ اور گجرات میں کی گئیں‘ کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں پانچ ملزمان عبوری ضمانت پر تھے۔