ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمے میں وکیل استغاثہ ایک مرتبہ پھر تبدیل

منگل 19 جنوری 2016 11:50

ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمے میں وکیل استغاثہ ایک مرتبہ پھر تبدیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) سابق مشیر پیٹرولیم اور آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں وکیل استغاثہ کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹرجنرل سندھ شہادت اعوان نے ایاز تنیو ایڈووکیٹ کو ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت کے کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا جو مقدمے کی اگلی سماعت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں پہلے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری تھے لیکن انہیں ہٹا کر سینئر وکیل نثار احمد درانی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد نثاراحمد درانی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر ہونے کے بعد کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :