پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چھ لاشیں برآمد

منگل 19 جنوری 2016 11:50

پشاور/ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) خیبر پختونخوا میں پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت پشاور سمیت دو اضلاع سے چھ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پشاور کی پولیس کے مطابق چار افراد کی لاشیں منگل کی صبح تھانہ ریگی کی حدود سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

تاحال لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملی ۔ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے بھی یارک کے علاقے سے دو لاشیں ملنے کی تصدیق کی ۔مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ دو افراد کی لاشیں سرکنڈوں کے جھنڈ میں پڑی پائی گئی ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ اس اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی خیبر پختونخوا میں لاشیں ملنے کے واقعات پیش آتے رہے۔

متعلقہ عنوان :