پشاور ،کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھما کہ،10افراد جاں بحق، 20سے زائد زخمی
منگل 19 جنوری 2016 11:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے سے10افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے‘ دھماکے سے قریب ہی واقع پولیس کی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کوپشاور کی کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے سے10افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔(جاری ہے)
خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد ہر طرف انسانی اعضاء بکھر گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں لائن آفیسر نواب شاہ کو نشانہ بنایا گیا ۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جبکہ حیات آباد کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو بلا لیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا،جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جب کہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی عارضی طورپربند کردی گئی ۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.