پشاور : کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دارفورس کی چیک پوسٹ پر دھماکہ، وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 11:41

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے چلا گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے سبب آگ لگنے سے تین گاڑیاں اور چھ موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔جبکہ دھماکے سے چیک پوٹ کی چھت بھی گر گئی ۔ دھماکے میں پولیٹیکل انتظامیہ کے لائن آفیسر سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوئے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :