بھارت، القاعدہ سے تعلق کے شبے میں نوجوان گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 11:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) بھارتی پولیس نے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں ایک نوجوان کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ہریانہ سے ایک نوجوان کو القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عبدالسمیع جمشید پور کا رہنے والا ہے اور کراچی کے علاوہ دبئی بھی جاچکا ہے جبکہ اس نے پاکستان میں تربیت بھی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :