شہر کے بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا ،وزیر بلدیات

منگل 19 جنوری 2016 11:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں سے بارش کے پانی کوتقریبا نکال دیا گیا ہے ،جو تھوڑا بہت پانی ہے اسے نکال رہے ہیں۔گزشتہ رات چند منٹ کی برسات کے بعد شہر کی بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سڑک دھنسنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔بارش کے بعد کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث کئی علاقے اندھیر میں ڈوبے رہے۔

متعلقہ عنوان :