مردہ بچوں کی پیدائش پرپاکستان سب سے آگے نگل گیا ،طبی جریدے کاانکشاف
منگل 19 جنوری 2016 11:03
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء )طبی جریدے دا لانسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں یومیہ 7200 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں اور مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے۔طبی جریدے دا لانسٹ کی منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 2015 میں 26 لاکھ بچے مردہ حالت میں پیدا ہوئے ہیں اور ان میں سے نصف کی موت زچگی کے عمل کے دوران ہوئی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 98 فیصد کا تعلق کم اور درمیانے آمدنی والے ممالک سے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردہ بچے پیدا ہونے کی سب سے کم شرح آئس لینڈ میں ہے جہاں ایک ہزار میں سے اوسطاً 1.3 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک ہے جہاں یہ شرح 1.7 ہے۔(جاری ہے)
سب سے کم مردہ بچوں کی پیدائش والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، کروئیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، پرتگال اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 186 ملکوں میں مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ پاکستان میں ہے جہاں ہر ایک ہزار بچوں میں سے اوسطاً 43.1 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ نائیجیریا، چاڈ، نائیجر، گنی بساوٴ، صومالیہ، سینٹرل افریقن ریپبلک، ٹوگو اور مالی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح بہت زیادہ ہے۔دا لانسٹ کے ایڈیٹرز رچرڈ ہورٹن اور ادانی سماراسکرا نے اس رپورٹ کے بارے میں کہا ہے ’اصل خوفناک بات یہ ہے کہ مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 13 لاکھ بچے زچگی کے بعد مرتے ہیں۔ یہ بات کہ زچگی کے وقت یہ بچے زندہ ہوتے ہیں اور پیدائش کے چند گھنٹوں میں سہولیات مہیا نہ ہونے کے باعث ان کی موت ہو جاتی ہے ایک عالمی سطح کا سکینڈل ہونا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ایسے دس فیصد بچوں کی موت ماں کی غذائی قلت یا لائف سٹائل جیسے کہ موٹاپے یا سگریٹ نوشی، ذیابیطس، سرطان یا دل کے عارضے کے باعث ہوتی ہے۔ دا لانسٹ میں چھپنی والی رپورٹ کے مطابق افریقی صحرائے اعظم میں مردہ بچوں کی پیدائش کسی بھی خطے میں سب سے زیادہ ہے۔’افریقی صحرائے اعظم کو 160 سال لگیں گے کہ اس علاقے میں عورتوں کے ہاں اسی شرح سے زندہ بچے پیدا ہوں جیسے کہ امیر ملکوں کی خواتین کے ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.