سندھ اسمبلی اجلاس، سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور

شہید بے نظیر آباد میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قائم

پیر 18 جنوری 2016 22:30

کراچی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی میں پیر کو سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جس کے تحت شہید بے نظیر آباد میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے اس بل کی حمایت کی تاہم اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص کے بورڈز میں اس وقت کنٹرولرز امتحانات کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور امتحانات قریب ہیں۔

میں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اس حوالے سے ایک خط لکھا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ میرٹ پر یہ اسامیاں پر کی جائیں۔ اسمبلی میں دو بل متعارف کرائے گئے جن میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹر پری نیور شپ بل 2015ء اور سندھ شاپس اینڈ کمرشل اسٹیبلشمنٹ بل 2015ء شامل ہیں۔ دو سرکاری بلز پر غور جمعہ تک موخر کر دیا گیا۔ ان میں سندھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2014ء اور سندھ جبری مشقت کے خاتمے کا بل 2015ء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :