کوہاٹ سے سنگین مقدمات میں مطلوب 14اشتہاری مجرمان گرفتار

پیر 18 جنوری 2016 22:27

کوہاٹ۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) کوہاٹ سے سنگین مقدمات میں مطلوب 14اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔زیر حراست مفروروں میں زیادہ تعداد ریکارڈ یافتہ مطلوب افراد کی ہے جو مختلف تھانوں کی پولیس کو عرصہ دراز سے قتل و اقدام قتل ،ضرر ،دھمکی آمیز کالز اور خوف و حرا س پھلانے کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر قتل و اقدام قتل ،اغواء،ڈکیتی،بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے جاری فیصلہ کن آپریشن کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے اپنے علاقائی حدود میں الگ الگ کاروائیوں کے نتیجے میں14مطلوب اشتہاری مجرمان ریشم علی،آدم خان،وارث،ناظم علی،داؤد خان،محمد زمان،اظہار حسین،شکیل،عمل گل،محمد ریاض،مویز خان،عمر گل،حاضر نبی،حسین بادشاہ اورشاہدکو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔