کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، نوجوان جاں بحق ، تین افرادزخمی

پیر 18 جنوری 2016 22:27

کوہاٹ۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) کوہاٹ میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک نوجوان جاں بحق اور تین افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے ایک ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ کوہاٹ ہنگو روڈ پر استرزئی کے قریب مسافر سوزوکی اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں18سالہ نوجوان محمد اویس جاں بحق جبکہ افتخار حسین زخمی ہوگیا۔

حادثہ تیز رفتاری اور ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیاجسمیں جاں بحق اور زخمی افراد کو ریجنل ہیلتھ سنٹراسترزئی لایا گیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لیں اور سوزوکی ڈرائیورسید محمد ذبیر سکنہ رائیسان کی رپورٹ پر ملزم ٹرک ڈرائیورمنصف علی ساکن خیر پور سندھ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ادھر کوہاٹ انڈس ہائی وے لنک روڈ پر ون ویلنگ کے دوران بے قابو موٹر سائیکل چلتی موٹر کار سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارعدنان ساکن توغ بالا شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء کوہاٹ انڈس ہائی وے پر عامر سی این جی فلنگ سٹیشن کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبر 7030کی ٹکر سے سائیکل سوارلڑکا حذیفہ ساکن باقی زئی بانڈہ زخمی ہوگیا جسے کے ڈی اے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ جرما نے مجروح کے بھائی نبی الرحمان کی مدعیت میں موٹر کار کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔