پرویزمشرف کے حق میں عدالتی فیصلہ عوام کی فتح ہے، آل پاکستان مسلم لیگ

اکبر بگٹی قتل کیس میں مشرف کا بری ہونا پہلی سیاسی عدالتی کامیابی ہے،شاہ حسینی ، شاہد قریشی ،طاہر حسین اور دیگر رہنما ، کارکنان اور عوام کی مشرف کو مبارکباد

پیر 18 جنوری 2016 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) اگبر بگٹی قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو باعزت بری کرنے کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے اے پی ایم ایل سندھ کے صدر سید شہاب الدین شاہ حسینی جنرل سیکرٹری شاہد قریشی اور ترجمان و سیکرٹری اطلا عات طاہر حسین سید اور دیگر رہنما ، عوام و کارکنان اور سول سوسائیٹی نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف کو مبارکباد پیش کی اور اس عدالتی فیصلے کو سیاسی سفر میں مشرف کی پہلی کامیابی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

سیکر ٹری اطلاعات طاہر حسین نے میدیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف کا باعزت بری ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں نے غیر قانونی طور پر محض انتقام پریستی اور سیاسی مخاصمت میں ان کا نام اگبر بگٹی کیس مین شامل کیا تھا۔ پرویز مشرف پر بنائے گئے دیگر مقدمات بھی سیاسی ، انتقامی اور جھوٹے ہیں۔ جوکہ بہت جلد ختم ہوجائیں گے اور مشرف تمام مقدمات میں عدالتوں سے اسی طرح باعزت بری ہو کر عوام اور پاکستان کی خدمت کے ذریعے وطن عزیز کو تحفظ و استحکام اور ترقی خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے

متعلقہ عنوان :