وفا قی پولیس کی کاروائیاں، 8ملزمان گرفتار ، شراب و اسلحہ بر آمد، مقدما ت درج

پیر 18 جنوری 2016 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم راسم خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم محمد ابر اہیم کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم ڈیو ڈ مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹرشراب برآمد کرلی۔

جبکہ دوران گشت ملزم رحمت اﷲ جو افغانستا ن کا رہا ئشی ہے متعلق داخلہ و رہا ئش پا کستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا ۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم ارسلا ن مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 18لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تین پیشہ ور بھکار یو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :