ایران کے ساتھ جتنی کشیدگی ہے، اتنی اسرائیل کے ساتھ نہیں، ایران سے کشیدگی1979ء کے انقلاب سے جڑی ہوئی ہے

وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں سعودی حکام کی پاکستانی اخبار نویسوں سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 21:30

اسلام آباد+ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریاض آمد کے موقع پر سعودی عرب کے فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے وزیر اعظم اور انکے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں پاکستانی اخبارنویسوں کے ماتحت سعودی عرب کے اہم اعلیٰ حکام کی ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایران کے ساتھ سعودی عرب کی کشیدگی پر بات چیت ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی حکام نے کھل کر پاکستانی اخبار نویسوں سے گفتگو کی اور ایران کے بارے میں اپنے خدشات بیان کئے سعودی حکام نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی اپنی جگہ ہے مگر اس وقت جتنی کشیدگی ایران کے ساتھ ہے اتنی اسرائیل کے ساتھ نہیں ہے ۔ حکام کے مطابق ایران کے ساتھ کشیدگی 1979ء کے انقلاب سے جڑی ہوئی ہے ایک اور اعلیٰ آفیسر نے پاکستانی صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے،1979ء میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :