گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں ادبی شگوفہ

تازہ سوال کیا جائے، حکومتی رکن افضل ڈھانڈلا کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری اوور سیزکاجواب

پیر 18 جنوری 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) ’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں ادبی شگوفہ ‘‘قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومتی رکن محمد افضل ڈھانڈلا نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانیزسردار شفقت خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کیلئے تازہ سوال کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کاہ کہ ’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایازصادق کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے حکومتی رکن کے سوال پر کہا کہ ’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘ اراکین کے سوالوں کے جواب میں تازہ سوال کی ڈیمانڈ پر اسپیکر نے سردار شفقت کے حوالے سے ایوان میں کہا کہ وزرات نے تیاری نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :