سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کردی

پیر 18 جنوری 2016 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کردی ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے سندھ ہائیکورٹ سے اپنے خلاف دو مقدمات جو کہ تھانہ سائٹ سپرہائی وے اور سہراب گوٹھ میں درج تھے ان میں عبوری ضمانت حاصل کی تھی ایج ضمانت میں مزید توسیع کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت میں وسیم اخترکی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر 20 یونٹس بنائے جائیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بنائے گئے مقدمات بدنیتی پر مبنی ہیں۔

ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے۔