کراچی، زکریا قتل کیس ،پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت 19جنوری تک ملتوی

پیر 18 جنوری 2016 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) مقامی عدالت نے زکریا قتل کیس کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کی درخواست کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

یکم جنوری کو گزری پولیس سے مقابلے میں مارے جانے والے زکریا کی والدہ عذرا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ زکریا کو یکم جنوری کو حراست میں لیا گیا اور اس کے بعد پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں اس کو قتل کردیا لہذا گزری پولیس کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ساوتھ پانچ کی عدالت میں ہوئی گزشتہ سماعت پر پولیس نے اپنی رپورت جمع کرائی کہ پولیس پارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زکریا ہلاک جبکہ اس کا ساتھی غلام آزاد زخمی حالت میں فرار ہوگیا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا عدالت نے19 جونری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :