پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کیوی تماشائی کی جانب سے آویزاں کی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 20:18

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کیوی تماشائی ..

ہیملپٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کیوی تماشائی کی جانب سے آویزاں کی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب جوش و خروش دکھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک تماشائی کی جانب سے دلچسپ تصویر آویزاں کی گئی جس نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔ مذکورہ تصویر میں کیوی تماشائی کی جانب سے کہا گیا ہے انہوں نے کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کر رکھی ہے جس کا پورا خاندان سیریز دیکھنے کیلئے ان دنوں نیوزی لینڈ موجود ہے۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کے گھر والوں نے اس کا شدید مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں۔ اس لیے وہ کیوی ٹیم سے درخواست کرتے ہیں کہ میری خاطر پاکستان کو زبردست شکست دیں تاکہ اس کی بیوی کے گھر والے اپنے ملک جلد واپس چلے جائیں اور اس کی ان سے جان چھوٹ جائے۔

متعلقہ عنوان :