Live Updates

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے

جدوجہد کی ہے ،صوبائی صدر ویمن ونگ پنجاب سیدہ فرح اعظمیٰ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن ہے جس نے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر وترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ پنجاب کی صوبائی صدر سیدہ فرح اعظمی نے خواتین سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیاپاکستان کا خواب ہرصورت میں پورا ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے قا ئد اعظم اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے پاکستان کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوا می مسائل کے حل کیلئے جد و جہد کی بنا پر خیبر سے کراچی تک مقبو ل ترین جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی اس وقت حقیقی اپوزیشن ہے جبکہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے مل کر فرینڈ لی اپوزیشن کا کر دار ادا کر ر ہی ہے۔سیدہ فرح اعظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،پی ٹی آئی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :