شہری کی جائیداد پر قبضہ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء)ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ اورنگ زیب نے تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں ابوظبی پلٹ شہری کی جائیداد پر قبضہ کی خاطر دیواریں گرادینے اور اینٹیں چوری کرلینے کے علاوہ دھمکیاں دینے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاضل جج کی عدالت میں محلہ اراضی یعقوب کے محمد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ روزگار کے سلسلہ میں ابوظبی ہوتا ہے لیکن نویدوسیم ، محمد اصغر اور محمد افضل نے اس کی جائیداد پر قبضہ کی خاطر حملہ کرکے دیواریں گرادیں اور بعدازاں ہزاروں روپے مالیت کی اینٹیں بھی چوری کرلیں اور قتل کردینے کی دھمکیاں دیں لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔

فاضل جج نے وکلاء دلائل سننے کے بعد پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔