سیالکوٹ: منشیات فروشی کرنیوالے پولیس کانسٹیبلوں کے خلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) قصبہ گوندل میں منشیات فروشی کرنے والے پولیس کانسٹیبلوں کے خلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ تھانہ ہیڈمرالہ میں تعینات یونین کونسل پولیس سکواڈ کے دو کانسٹیبلوں سلیم بٹ اور ملک الطاف نے گوندل اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی شرو ع کررکھی ہے اورلوگوں کے منع کرنے پر انہیں مقدمات میں ملوث کرکے گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات فروشی اورپولیس ملازمین کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیر اسے ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :