سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اہم اجلاس کل ہوگا

پیر 18 جنوری 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اہم اجلاس کل منگل19 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، چیئرمین کمیٹی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے علاوہ پاک بھارت تعلقات کی پالیسی بارے سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی، یہ سفارشات نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی (نسٹ ) کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی طرف سے تیار کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :