خیبرپختونخوا جونیئر گرلز سکواش چیمپئن شپ 20 جنوری سے شروع ہوگی

پیر 18 جنوری 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا جونیئر گرلز سکواش چیمپئن شپ 20 جنوری سے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن اور پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کیاجائے گا۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے انڈر11 ، انڈر13 اور انڈر15 کے جونیئر ایج گروپ بوائز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا اور چیمپئن شپ کے فورً بعد جونیئر گرلز چیمپئن شپ کا انعقاد کیاجارہا ہے ،چیمپئن شپ میں سولہ گرلز کھلاڑی شرکت کرینگی ۔

کومل خان چیمپئن شپ کی سیڈ نمبر ون ہے جبکہ لائبہ اعجاز کو سیڈ نمبر ٹو رکھا گیا ہے ۔ چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن اور سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی نئے سال کا کلینڈ ر کا اعلان کرینگے اور رواں سال بائیس ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی گروپ کیپٹن اصغر اعوان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس کے دروازے سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر سطح پر ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف سکواش اکیڈمی کا دائرہ بھی وسیع کیاجارہا ہے اور اب ایک ایج گروپ میں چار کھلاڑیوں کے بجائے آٹھ کھلاڑیوں کو شامل کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈر11 ، انڈر13 ، انڈر15 اور انڈر17 سطح پر آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کو پی اے ایف سکواش اکیڈمی میں شامل کیاجارہا ہے ۔ جس کیلئے ٹرینر اور کوچز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کو پورے سسٹمیٹک طریقے سے چلایاجائے گا اور ان کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کریگی جو پرفارمنس دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نمایاں اور کارکردگی کی بنیاد پر پورے میرٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائے گی ۔ جن کو انٹر نیشنل ٹورنامنٹس کیلئے دوسرے ممالک بھی بھیجا جائے گا تاکہ وہ انٹر نیشنل ایکسپوژر کے ذریعے اپنے کھیل کو نمایاں کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :