پشاور، جمخانہ سٹار، سرحد جمخانہ اور شاہ جمخانہ کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل

پیر 18 جنوری 2016 16:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) جمخانہ سٹار، سرحد جمخانہ اور شاہ جمخانہ کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ، پاکستان کرکٹ بورڈ ماڈل کلب آئین کے مطابق گزشتہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر علی کی موجود گی میں جمخانہ گراؤنڈ پر انتخابات منعقد ہوئے جس کے مطابق جمخانہ سٹارانتخابات میں ڈاکٹر عبدالعزیز صدر، شاہد خان نائب صدر، نعمت اقبال سیکرٹری ، امین جان جائنٹ سیکرٹری اور فضل حق نجیب فنانس سیکرٹری منتخب ، اسی طرح سرحد جمخانہ انتخابات میں علی رضا صدر، اسماعیل خان نائب صدر، عرفان علی سیکرٹری ، منصور حسین جائنٹ سیکرٹری ، اور محمد بلال فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ، جبکہ شاہ جمخانہ کلب کے الیکشن میں نور اکبر صدر، محمد فیاض نائب صدر، زین العابدین سیکرٹری ، وقاص حسن جائنٹ سیکرٹری اور تیمور محمد فنانس سیکرٹری چن لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :