سابق ایڈیشنل آئی جی مرزا یامین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک
پیر 18 جنوری 2016 16:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) سابق ایڈیشنل آئی جی مرزا یامین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ سیکینڈ کامن سے تعلق رکھنے والے سابق ایڈیشنل آئی جی مرزا یامین گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔
(جاری ہے)
مرحوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاون جی بلاک گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ، خواجہ خالد فاروق ، شوکت جاوید ، احمد نسیم ، سرمد سعید ، جی ایم سکندر ، طارق سلیم ڈوگر، شیخ اسرار ، اعظم جوئیہ ، راجہ رفعت ، کیپٹن زوبیر محمود ، رانا محمد اقبال ، شاہد حنیف ، افتخار احمد حامد مختار گوندل ، طارق پرویز ، اصغر رضا گردیزی ، تحسین انور علی شاہ ، عاطف حیات ، راؤ امین ہاشم ، محمد وسیم ، پرویز اعوان ، عارف خان اور طلعت محمود پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بھی شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی رسم قل آج ( منگل ) جوہر ٹاؤن ایف ٹو کی مسجد میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.