مارشل لاء نے منزل سے دور کیا ،باہمی اختلافات ختم نہ کئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے‘ محمود خان اچکزئی
پیر 18 جنوری 2016 16:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے، باہمی اختلافات ختم نہ کئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم ممالک کا شیرازہ بکھر جائے گا اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں خوش آئند ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوریت ،آزاد عدلیہ اور آئین کی حکمرانی سے ہی ملک کو یکجا رکھا جا سکتا ہے ،جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں ۔(جاری ہے)
پاکستانی فوج اور حساس ادارے دنیا میں سب سے بہتر ہیں اسی لئے چاہتے ہیں کہ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہ ہو ۔
بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا ،مگر ہم ایسا نہ کر سکے۔اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے۔ملک میں لگنے والے بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہوتے گئے۔ باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کریں اور ہر مسئلے کے لئے پارلیمنٹ سے رجو ع کیا جائے تو ہم جلد منزل پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم ممالک کا شیرازہ بکھر جائے گا اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں خوش آئند ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.