پاکستان کو سعودی ایران تنازع پر تشویش ہے ‘شاہد امین

پیر 18 جنوری 2016 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) سابق سفیرشاہد امین نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی ایران تنازع پر تشویش ہے ‘دو دوست ملکوں میں اختلافات کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہدامین نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان اختلافات کا منفی اثر پڑسکتا ہے ‘ دونوں ملکوں کی جانب سے لچک کا مظاہرہ ضروری ہے۔