کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا کر ورلڈ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں، فواد عالم

پیر 18 جنوری 2016 15:58

کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا کر ورلڈ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بن سکتے ..

اسلام آباد۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس ایونٹ میں ان کھلاڑیوں کیلئے کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آنے کا نادر موقع ہے جو اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا کر ورلڈ ٹی 20 کے سکواڈ میں جگہ بنانے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے مقامی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا اور ان کے کھیل میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 سے قبل اس ایونٹ کا انعقاد ان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے جو اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :