سینیٹر سراج الحق کی مشیر خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات

پیر 18 جنوری 2016 15:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے ایک اعلی سطحی وفد نے آج صبح اسلام آباد میں مشیر خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کی سربراہی میں دورہ سعودی عرب و ایران کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، محمد اصغر اور ارسلان خاکوانی میں شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :